نئی دہلی،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹماٹر کی قیمتوں بعدپیاز کی قیمتیں بھی عام آدمی کورلائیں گی۔گزشتہ ایک ماہ میں پیاز کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اورآنے والے دنوں میں یہ قیمتیں اور بھی بڑھتی ہیں ۔ایشیاء کا سب سے بڑا بڑا سبزی بازار آزادمارکیٹ میں ایک مہینے میں پیاز کی قیمتیں تگنی ہوچکی ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پیاز ناسک سے آتا ہے۔لیکن اس بار یہ پیاز دیگر علاقوں میں اورجنوبی ہندوستانی ریاستوں میں چلا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر بھی اضافہ ہوا ہے اور آنے والے وقت میں عام آدمی پرپیاز کی دوگنی قیمت ہوسکتی ہے۔